• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیٹو اتحاد کا رومانیہ اور بلغاریہ میں مزید فوجی تعینات کرنے کا عندیہ

نیٹو اتحاد کا رومانیہ اور بلغاریہ میں مزید فوجی تعینات کرنے کا عندیہ

یوکرائن کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعیناتی کے تناظر میں نیٹو اتحاد نے مشرقی یورپ میں اپنے فوجیوں کو مزید تقویت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جرمن نیوز جریدے ڈئیر اشیگل کی رپورٹ کے مطابق بالٹک اور پولینڈ کی طرح رومانیہ اور بلغاریہ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مزید فوجی تعینات کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید مذاکرات نیٹو کے آئندہ کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔ حالیہ کچھ عرصے سے روس یوکرائن کی سرحد پر اپنے فوجی جمع کر رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کی مشرق کی جانب توسیع اس کے لیے خطرہ ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکا روس کو خطرہ قرار دیتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply