• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جعلی بینک اکاؤنٹس:نیب پہلی ابتدائی رپورٹ آج جمع کرائے گا

جعلی بینک اکاؤنٹس:نیب پہلی ابتدائی رپورٹ آج جمع کرائے گا

اسلام آباد :جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب پہلی ابتدائی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ، پیر کو نیب کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پہلی ابتدائی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

گزشتہ روزنیب راولپنڈی کی ابتدائی رپورٹ ہیڈکوارٹرز کو موصول ہوئی تھی، رپورٹ ڈی جی نیب عرفان منگی نے تیار کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم بنادی، نیب نے 16 مقدمات کی چھان بین شروع کردی،مقدمات کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جے آئی ٹی حکام سے نیب نے بریفنگ لی ہے، مقدمات سے متعلق مزید ثبوت حاصل کئے جارہے ہیں، متعلقہ محکموں سے مزید ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے تحریری فیصلے میں نیب کو ہر15دن بعد تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply