• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، ریپبلکنز بھی بائیڈن سے مذاکرات کو تیار

امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، ریپبلکنز بھی بائیڈن سے مذاکرات کو تیار

دیوالیہ ہونے کے خطرے کے پیش نظرامریکی ڈیموکریٹس کی سب سے بڑی سیاسی حریف ریپبلکنز نے مل بیٹھنے کی حامی بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوگئے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے بدھ کے روز صدر بائیڈن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مک کارتھی نے کہا کہ صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ بدھ کو ہونے والی ملاقات، ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد کیون مک کارتھی کی، صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply