• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آپ امریکہ جانا چاہتے ہیں ؟تو یہ خبر پڑھ کر خوش ہوجائیے

آپ امریکہ جانا چاہتے ہیں ؟تو یہ خبر پڑھ کر خوش ہوجائیے

امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری مل گئی ،امریکا نے ویزہ درخواستوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی حکومت نے رواں سال ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور طب کے شعبے کے ہنرمندوں کو اپنے ملک بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے یکم مارچ سے ویزہ درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

اگر آپ ٹیکنالونی ، انجنئیرنگ اور طب کے کسی بھی شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو امریکی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

امریکہ نے ’ایچ – ون بی‘ نامی ویزے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی غیر ملکی ہنر مند 6 سال تک امریکہ میں رہائش اور کام کر سکتا ہے۔

امریکی امیگریشن ایجنسی اس اسکیم کا آغاز یکم مارچ سے کر رہی ہے اور 17 مارچ تک ویزہ درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت اور چین جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایسی اسکیموں کا انتظار کرتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply