آسٹریلیا: سکھوں کا خالصتان کے حق میں ریفرنڈم

آسٹریلیا میں سکھ فار جسٹس تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری ہے، ریفرنڈم میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں تنظیم کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے باہر خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے لہرائے گئے اور بھارتی حکومت و فوج کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کروانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، بھارت پنجاب پر اپنا جبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply