سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جے آئی ٹی مسترد کردی

لاہور:سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جے آئی ٹی مسترد کردی، انہوں نے جوڈیشل کمیشن اور مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا کہ متاثرہ خاندان اسلام آباد آکر ملاقات کرے، متاثرہ خاندان کیلئے سرکاری گاڑی بھجوائی گئی اور کمیٹی سے ملاقات کیلئے مقتول ذیشان کی والدہ، بھائی احتشام اور مقتول خلیل کا بھائی جلیل پولیس سیکیورٹی کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے۔

اسلام آباد روانگی کے موقع پرخلیل کےبھائی جلیل نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ وہ جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

ذیشان کےبھائی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئےکہا کہ پولیس پر اُنہیں بھروسہ نہیں ہے، احتشام نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے

Advertisements
julia rana solicitors

چند روز قبل بھی مقتولین کے لواحقین کو صدر مملکت سے ملاقات کے لئے پولیس اسلام آباد لیکر گئی تھی جہاں انکی کسی سرکاری نمائندے سے ملاقات نہ ہو سکی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply