بیٹا آپ لوگوں کے لئے پورا ملک بیدار ہوچکا ہےـ
سب آپ کے شانہ بشانہ انصاف کے لئے کھڑے ہیں ـ
سوشل میڈیا پر تحریک چل رہی ہے ـ
پی ٹی آئی حکومت نے جے آئی ٹی بنادی ہے
اب سب ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاـ
اسمبلی میں بھی کافی گفتگو ہوئی ہے اور ہاں ایک اہم بات بیٹا !حکومت نے آپ لوگوں کے لئے دو کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے ـ
Advertisements
سانحہ ساہیوال میں بچنے والا فراز اپنی بہنوں کے ساتھ سہما سہما میڈیا والوں کی باتیں سن رہا تھا پھر اچانک بولا کیا دو کروڑ روپے سے ہم امی اور ابو خرید سکتے ہیں ــ؟
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں