حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا۔۔۔۔۔اے وسیم خٹک

بیٹا آپ لوگوں کے لئے پورا ملک بیدار ہوچکا ہےـ
سب آپ کے شانہ بشانہ انصاف کے لئے کھڑے ہیں ـ
سوشل میڈیا پر تحریک چل رہی ہے ـ
پی ٹی آئی حکومت نے جے  آئی ٹی بنادی ہے
اب سب ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاـ
اسمبلی میں بھی کافی گفتگو ہوئی ہے اور ہاں ایک اہم بات بیٹا !حکومت نے آپ لوگوں کے لئے دو کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے ـ

Advertisements
julia rana solicitors

سانحہ ساہیوال میں بچنے والا  فراز  اپنی بہنوں کے ساتھ سہما سہما میڈیا والوں کی باتیں سن رہا تھا پھر اچانک بولا کیا دو کروڑ روپے سے ہم امی اور ابو خرید سکتے ہیں ــ؟

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply