• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان بھر میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

لاہور:مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارجوش وجذبے سے منا رہی ہے، کیتھیڈرل چرچ لاہور میں کرسمس کے حوالے سےمرکزی تقریب کا انعقاد ہوا ،پاکستان کی ترقی و استحکام اور خو د مختاری کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور  کے کیتھڈرلچرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی تو بڑی تعداد میں مسیحی شہریوں نے دعائیہ عبادت میں شرکت کی،دیدہ ذیب ملبوسات پہنے بچے بڑے سب ہی تقریب میں موجود رہے جبکہ کرسمس کے گیت اس تہوار کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہے۔

فادر آف دی  چرچ شاہد معراج کا کہنا تھاکہ کرسمس محبت، امن اور  سلامتی کا تہوار ہے، نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو فروغ دےکر امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔

تقریب میں شریک بچے بھی کرسمس کی خوشیوں میں نہال نظر آئے،کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسیحی برادری کی طرف سے تقریبات ، دعوتوں اور تحائف کے تبادلے کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply