• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی:پاکستان کے قیام کیلئے دولت اور منصب کو پیروں تلے روند کر لندن سے ہندوستان آکر مسلمانوں کو ایک آزاد قوم کی حیثیت دلانے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

جناح وہ نام جس نے آزادی دلائی،جناح وہ شخصجس نے کبھی ہمت نہ ہاری،بلآخر مسلمانوں کو آزاد وطن پاکستان دلایا۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی،انگلستان سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور واپس آکر وکالت شروع کی ،ساتھ ہی ہندوستان کی سیاسی پارٹی کانگریس میں شامل ہوکرسیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔

قائد اعظم نے کچھ اختلافات کی بنا پر کانگریس سے علحیدگی اختیار کی اور 1913 میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیارکرلی،قائد اعظم نے مسلمانوں کےحقوق کیلئے1929 میں نہرو رپوٹ کے جواب میں 14 نکات پیش کئےاور آخر کار جہد مسلسل کے بعد 14 اگست 1947 کو مسلمانوں کو آزادی دلوائی۔

قائد اعظم کو پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کا اعزاز حاصل ہوا،اس تمام عرصے میں آپ کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے آپ کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قائد اعظم کی شخصیت ان خوبیوں اور خصوصیات کامجموعہ تھی ،جن کو اپنا کر کوئی بھی شخص عظمت کے میناروں کو چھو سکتا ہے،بحیثیت قوم ہم قائد کے اصولوں کو اپنا کرایک عظیم قوم بن کرقائد کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply