• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ:دہری شہریت کیس،2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

سپریم کورٹ:دہری شہریت کیس،2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی دوہری شہریت کیس میں چوہدری سروراورنزہت صادق کے تصدیقی سرٹیفیکیٹ پیش نہ کئے جاسکے ،عدالت نے متعلقہ حکام سے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔جمعے کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے چوہدری سروراورنزہت صادق کے تصدیقی سرٹیفکیٹ سے متعلق پوچھا توایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تاحال کوئی جواب موصول نہ ہونے کا مؤقف اپنایا ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزرات خارجہ سے جواب نہیں دیا گیا ۔ عدالت نے متعلقہ افسران سے 2ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply