• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلانے کا عہد کر رکھا ہے: وزیراعظم

پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلانے کا عہد کر رکھا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا سے بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اس کی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کے لیے تیار کرتی ہے، انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے اور جب تک محنت جاری رکھتا ہے بڑا شخص بنتا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 3 طرح کے نظامِ تعلیم نے مسائل کوجنم دیا، ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے، ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، طالب علموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سےعظیم لیڈر ہمارے پیغمبر حضور اکرمﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے، اس کے لیے حضور اکرمﷺ کی سیرت طیبہ پر تحقیق کے فروغ کے لیے ملک کی 3 بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، اس پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے، ویلیج کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی، ملک بھر میں اسپورٹس کا نیا نظام لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply