وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کے دوران مختلف امور پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔اس سے قبل چند روز قبل بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمپوزیم سے مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کے اعلان پرعمران خان کوسلام پیش کرتا ہوں، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply