وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور ملک اور طاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا دشمن سمندر پار سے آکر شام، افغانستان اور دیگر ممالک سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے، مسلم امہ کا شیرازا بکھیرا جارہا ہے اور مسلمان ممالک کے حکمران دشمنوں کے سہولت کاربنے ہوئے ہیں،اگر ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ہیں تو اس کے خاتمے کے لیے دعاگو ہیں لیکن ہم نے کسی کی پراکسی بننے سے انکار کردیا ہے، ہم نے یمن کی جنگ میں شرکت نہیں کی، نہیں چاہتے کہ امت میں انتشارہو،ہم اس لئے ہدف ہیں کہ دنیا کا ایک عام مسلمان چاہتا ہے کہ پاکستان آکر ہمیں بچائے، سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کی ہے، سعودی عرب ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی، ہمارے حکمرانوں نے پاکستانی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے سمجھوتا کیا، مقتدر لوگوں نے حکمرانی کی خاطر ملک بیچا، ہم نے میڈ ان امریکا جہادلڑا اورجہادی بنائے، ہم نے اپنا کیا حال کرلیا ہے؟ اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ امریکا چاہتاہے کہ پاکستان ان کی پراکسی بنے لیکن پاکستان کبھی نہیں بنے گا، نائن الیون کے بعد ہم نے پھروہی غلطی دہرائی جس کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں، مرواتا کوئی اور ہے لیکن آلہ قتل ہمارے ہاتھ ہوتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں