پی آئی اے انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ادارے میں طویل عرصے بعد مالی خسارے پر قابو پالیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کے مشیر ایئروائس مارشل نورعباس نے میڈیا کو بتایا کہ ادارے کے آپریشنل اخراجات اور ریونیو برابر ہوگئے ہیں، 3سے 4 میں ادارہ نفع کمانے کے قابل ہوجائے گا۔
قومی ادارے کا ریونیو پہلی سہ ماہی میں8 سے 8.5ارب روپے ماہانہ پر پہنچ گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7ارب روپے ماہانہ تھا۔
فضائی بیڑے میں 4طیاروں کا اضافہ، ملازمین کی تعداد میں کمی، ٹکٹ ریزرویشن کی لاگت میں کمی، کارگو بزنس میں اضافہ اور نفع بخش روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے سے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملی جب کہ ترکی سے جدید سافٹ ویئر حاصل کیے جانے کے بعد سے صرف ٹکٹ ریزرویشن میں ماہانہ ایک ارب روپے کی بچت ہورہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں