• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے،چیف جسٹس

جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئے کہ جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔منگل کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں  سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عمران خان کا گھر ریگولر ہونے کی کیا اپ ڈیٹ ہے، کیا انہوں نے گھر ریگولر کروانے کیلئے درخواست دی؟، ان کے وکیل بابر اعوان آج کیوں نہیں آئے؟، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے بتایا کہ بابر اعوان چھٹی پر ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے  کہ نیئر رضوی سچی بات کرنے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل تھے، حکومت نے شائد سچ بولنے پر ہی نیئر رضوی کو ہٹایا، جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا صرف وزیراعظم کی وجہ سے ریگولرکرنے میں تاخیر ہو رہی ہے، تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، کس کس نے ریگولر کرنے کیلئے اپلائی کیا ہے اور ریگولرائزیشن فیس جمع کرائی ہے؟۔چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔جس کے بعد عدالت نے بنی گالہ غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply