ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی

پاکستان کے محکمہ موسمیات ( پی ایم ڈی ) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولاکوٹ، پاراچنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 5، کالام منفی 2 اور گو پس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجہ حرارت سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق حالیہ آنے والے مہینوں میں گرمی میں اضافے کے امکان کے باعث ربیع کی فصلیں جلد پک سکتی ہیں جبکہ خریف کی کھڑی فصلوں کے لیے اضافی پانی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔درجہ حرارت میں اضافے اور خشک موسم سے اسلام آباد اور لاہور میں پولن سیزن جلد شروع ہوسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ماحولیاتی صورتحال میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے آغاز کی نشاندہی کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply