مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے واقعے پر ٹرتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا کہ واقعے کے جواب دہ وہ ہیں جنہوں نے ملک کی پالیسیاں بنائیں۔ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیائ دور سے آج تک کے معاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔ مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید ہوئے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں