چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد قانونی طور پر نواز شریف کی گرفتاری قابل فہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے سوال کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا آخر کیا جواز ہے؟ پی پی پی کے سربراہ نے پرامن احتجاج کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ لاہور میں آخر محاصرے کا ماحول کیوں ہے؟
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں