• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی جی تبادلہ کیس:اعظم سواتی کو رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

آئی جی تبادلہ کیس:اعظم سواتی کو رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران اعظم سواتی نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نےوفاقی وزیر کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اورسینیٹر اعظم سواتی اور ان کے وکیل عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو آپ نے دیکھ لی ہوگی؟،جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے جواب دیا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے چکے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،جس پر عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ آج رات تک جواب جمع کروا دیا جائے۔جس کے بعد آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی آئندہ سماعت کل (5 دسمبر) تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply