• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • المونیم کے تار، تیز دوڑتے ڈیجیٹل میٹر اور کے الیکٹرک کی ہوشیاری

المونیم کے تار، تیز دوڑتے ڈیجیٹل میٹر اور کے الیکٹرک کی ہوشیاری

کراچی: فرسودہ اوربوسیدہ نظام، سرمایہ کاری کے وعدے، تیز دوڑتے ڈیجیٹل میٹر، ربڑ کے تار اوراندھیرے۔ یہ ہے کے الیکٹرک کی کارکردگی، جوآئے روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث سب کے سامنے ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کراچی الیکٹرک تو بن گئی، حکومتیں آتی رہیں اور جاتی رہیں۔ مگر کے الیکٹرک اپنی خو نہ بدل سکی۔بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے وعدے، بجلی کا جدید نظام متعارف کرانے کے خواب۔  کے الیکٹرک کے دعوے ہوا اور عوام کا بہتری کا خواب چکنا چار ہوتا گیا۔نظام کی بہتری کے بجائے ڈیجیٹل میٹر کی تنصیب، تانبے کی جگہ ایلمونیم کی تاروں نے سسٹم کا مزید بیڑا غرق کردیا۔ٹرانسفارمرز اور تانبے کی تاروں کی فروخت، دوسری طرف اووربلنگ کے ذریعے عوام سے پیسے ایٹھنے اور لوٹ کھسوٹ کا عمل جاری ہے۔کمپنی کا سالانہ منافع پینتیس ارب روپے تک پہنچ گیا اور عوام کی جیبیں خالی ہوگئیں۔ لیکن شہری بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہیں۔یعنی کے الیکٹرک نے واضح کردیا، بجلی بچائیے ، منافع کمائیے، لیکن اپنے لئے اور صرف اپنے لئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply