ٹک ٹاکرز کی آمدنی بڑھانے کیلئے نیا فیچر متعارف

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم’ٹک ٹاک’ نے اپنے کریئٹرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے ‘لائیو سبسکرپشن’ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہےجس سے صارفین کو اپنے پسندیدہ کریئٹرز کی لائیو اسٹریم دیکھنے کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ لائیو کریئٹرز کے ساتھ رابطے میں بھی رہ سکیں گے۔اس فیچر کا آغاز رواں ماہ ہی ہوجائے گا جب کہ آنے والے مہینوں میں یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ لائیو سبسکرپشن کریئٹرز کو آمدنی بڑھانے کا موقع دے گا اور یہ ان کی ضروریات کی حد کے مطابق ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply