سو لفظوں کی کہانی ـ بری کتاب

یہ کون سی کتاب ہے ؟

جوجو نے میرے ہاتھ میں کتاب دیکھ کر پوچھا۔۔۔۔

اوپر لکھا ہوا ہے۔ میں نے بے اعتنائی سے جواب دیا۔

تمھیں کیسی کتابیں پسند ہیں۔؟ جوجو نے ایک اور سوال داغا۔۔۔

مجھے ہر قسم کی کتابیں پسند ہیں۔۔۔

تم کیا سوچ کر کتاب خریدتے ہو۔؟

میں خوبصورت جلد دیکھ کر کتاب خریدتا ہوں۔۔۔

اگر  ان میں سے کوئی کتاب اچھی نہ نکلے تو۔؟ جوجو حیران ہوا۔۔۔

سب اچھی ہوتی ہیں۔ کچھ نہ سکھا دیتی ہیں۔۔۔

بری کتاب کیا سکھاتی ہے۔؟ جوجو نے حیرانی نے پوچھا۔۔۔

بری کتاب سکھاتی ہے کہ بری کتاب کیسے لکھی جاتی ہے۔۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply