سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں عجب کرپشن کی غضب کہانی

کراچی: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں مبینہ کرپشن کیخلاف نیب نے انکوائری کا آغاز کردیا۔ آج نیوز نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سالانہ ٹینڈر میں بدعنوانیوں کی نشاندہی کی تھی۔

سندھ ٹیکسٹ بک  بورڈ  میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، دو ارب روپے سے زائد کے سالانہ ٹینڈر میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا انکشاف ہوا، آج نیوز نے مالی بدعنوانیوں کو بے نقاب کیا تو  نیب کو ایکشن لینا پڑا۔

گذشتہ برس بھی 80 کروڑ روپے سے زائد کا کام صرف پیراماؤنٹ پرنٹرز کے حوالے کیا گیا، جبکہ یونیورسل بک ڈیپو کو گذشتہ برس 29 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹینڈر کو اس انداز میں تیار کیا گیا تھا کہ نئے افراد شامل ہی نہ ہوسکیں، بورڈ نے معیار میں پرنٹرز کے لیے کم سے کم تین سال تجربے کی شرط رکھی تھی۔ قومی احتساب بیورو  نے معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply