• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے نیم ذہنی معذور حملہ آور ہلاک

ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے نیم ذہنی معذور حملہ آور ہلاک

لاہور: ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے نیم ذہنی معذور حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ پولیس اورعینی شاہدین کے مطابق ملزم عمیر نے چھریوں کے وار کرکے چھ شہریوں اورایک ڈولفن اہلکار کو زخمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق چھری سے مسلح نیم پاگل نوجوان عمیر کے شہریوں پر مبینہ حملے کا واقعہ لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے راہگیروں پر چھری سے حملہ کیا، حملہ آور کو قابو کرتے ہوئے ایک ڈولفن اہلکار بھی زخمی ہوا۔

جاں بحق ہونے والے عمیر کی بہنوں نے اپنے بھائی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Image result for mentally disabled died from dolphin force firing

اس واقعے کی حاصل ہونے والی فوٹیج میں ڈولفن اہلکار کو مبینہ حملہ آور کے پیچھے بھاگتے اور اسے گولی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply