اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصلہ منہاج القران کے ڈائریکٹر جواد نے چیلنج کیا ، جس میں نوازشریف، شہباز شریف ، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، پرویز رشید،عابد شیر علی، چوہدری نثار اور توقیر شاہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے تمام فریقین کو بلانے کی درخواست خارج کی تھی۔
درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، اور سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں