سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک انصاف کے اراکین کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے طلب کیا گیا۔پارٹی سینیٹرز کو تمام سرگرمیاں ترک کرکے فوری اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
Advertisements

اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے معاملے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں