• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہو گی، اسد عمر

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہو گی، اسد عمر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہوگی۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی صورت بھی ہارماننے کیلئے تیار نہیں، ہم نےعمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ نہ جائیں ویڈیو لنک سے خطاب کریں لیکن انہوں نے بات ماننے سے انکار کردیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ راولپنڈی عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے، مجھے بھی ایک تھریٹ لیٹر بھیجا گیا تھا، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا ایک ڈرامہ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سے ایک ماحول بن گیا ہے، لوگ آ رہے ہیں، دیگر صوبوں سے بھی لانگ مارچ کیلئے قافلے نکل چکے ہیں جب کہ جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آج رات کو قافلے نکلیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ خیمہ بستی میں 30 ہزارلوگوں کی رہائش کا انتظام کیا ہے، کل دن ایک بجے عمران خان لوگوں کے درمیان ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply