موجودہ حکومت نے گیس کو کمائی کا ذریعہ بنالیا

اسلام آباد: موجودہ حکومت نے گیس کو کمائی کا زریعہ بنالیا۔ دوسری بار مہنگی کرنے کے بعد گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافے کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ عوام پرگیس بم سے حملہ کیا ہے۔ اوگرا نے ستائیس ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی۔ جس کے مطابق کمرشل صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز، یونیورسٹیزاور اسپتالوں کیلئے گیس مزید مہنگی کردی۔

ان تمام اداروں کے کم از کم فکسڈ چارجز چھتیس سو سے بڑھا کرچار ہزار چھ سو اسی روپے ماہانہ کردیئے گئے۔

کیفے، بیکریز، ملک شاپ، کنٹین، ہوٹلز، تجارتی مال اور سینمائوں کے کم از کم فکسڈ چارجز چار ہزار چھ سو پچیس روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار آٹھ سو اسی روپے ماہانہ کر دیئے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اوگرا کے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طورپر ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply