ییلو ویسٹ تحریک نے میکرون کی صدارت ہلا کررکھ دی

پیرس: فرانس میں ییلو ویسٹ تحریک نے میکرون کی صدارت ہلا کررکھ دی، پیلی جیکٹ والے مظاہرین کا احتجاج ساتویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔

ییلو ویسٹ تحریک کی جانب سے دوبارہ ملک گیر احتجاج کی کال پر کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے، پیرس میں خواتین اور بچوں سمیت 800 سے زائد افراد سڑکوں پر نکلے۔

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے 57 مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دیگر شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے، مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ مظاہرین  مہنگائی ، ٹیکس اصلاحات کے بعد اب صدر میکرون سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply