• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تل کے لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص بھی کروڑ پتی نکلا

تل کے لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص بھی کروڑ پتی نکلا

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، نابینا اور تل کے لڈو فروخت کرنے والا بھی کروڑ پتی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق فالودے والا، رکشے والا اور دھوبی کے بعد کراچی کے علاقے کورنگی کا رہائشی تل کے لڈو فروخت کرنے والا محمد لیاقت بھی کروڑ پتی نکلا، ایف بی آر نے گھر پر چھاپہ مارا تو نابینہ لیاقت کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی. جس کے بعد شہری کو چند روز میں ایف بی آر کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری لیاقت کا کہنا ہے کہ تل کے لڈو فروخت کرکے گزربسر کرتا ہوں، ایف بی آر سے جعلی اکاؤنٹ کاعلم ہوا، میرا شناختی کارڈ تین بارکھوچکا ہے، مقدمات بھی درج کرائےہیں۔

ایف بی آر کے مطابق چار جون 2013 محمد لیاقت کے نام سے کمپنی کھولی گئی، اکاؤںٹ سے ڈھائی کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی، کمپنی ایف بی آر میں بلیک لسٹ ہے، متاثرہ شہری کو چند روز بعد ایف بی آر کے دفتر میں طلب کرلیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سندھ میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی جس نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں، اس کیس میں انور مجید اور ان کا بیٹا عبدالغنی مجید زیر حراست ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply