• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی و برطانوی فوجی جنگوں کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں

امریکی و برطانوی فوجی جنگوں کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں

غیر ممالک میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی جہاں سخت ذہنی تناو کا شکار ہوتے ہیں اب وہ ان جنگوں کی وجہ سے ذہنی مریض بھی بن گئے ہیں۔افغانستان اورعراق میں ڈیوٹی انجام دینے والے برطانوی امور امریکی فوجی ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، گزشتہ دس سال میں ذہنی بیماریوں کا شکار فوجیوں کی تعداد میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق سترہ فیصد فوجی اہلکار جنہوں نے جنگ میں شرکت کی ممکنہ طور پر دماغی عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں۔تحقیق میں نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں ذہنی بیماریوں کا شکار فوجیوں کی تعداد میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ ڈپریشن اور دیگر عام ذہنی بیماریوں میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ کئی امریکی فوجیوں نے جنگ کی وجہ سے یا تو فوج سے نکلنے کی درخواست دی یا پھر خودکشی کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply