قطرمیں اونٹوں کا مقابلہ حسن

قطر میں عالمی فٹ بال مقابلے کی رونقوں کو دوبالا کرنے کےلئے اونٹوں کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں دوسری خصوصیات کے ساتھ ساتھ ان کے قد، آنکھوں اور چہرے کی خوبصورتی کو بھی مدِ نظر رکھا گیا۔

اونٹوں کے مقابلےمیں نازاں نامی اونٹنی کو اس کے لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی بنا پر اول انعام دیا گیا۔ مقابلے کا انتظام قطر کے مزائن کلب نے کیا تھا۔

اس مقابلے کا مقصد دنیا کو قطر کی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرانا تھا۔ مقابلے کا انعقاد وزارتِ کھیل کے اشتراک سے ہوا۔ تقریب میں الکواری خاندان کے اونٹ کو پہلا انعام ملا، جبکہ کل 15 اونٹوں میں سے ایک نازاں اونٹنی شامل تھی جسے گلوبند سے سجایا گیا تھا۔

 

افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں اونٹوں کے مقابلہ حسن تواتر سے ہوتے رہتے ہیں۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی آتے ہیں۔

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جانوروں میں بوٹوکس یا ادویہ کے استعمال کو بھی چیک کرتی ہے کیونکہ ان کا استعمال بالکل ممنوع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نازاں کو 55 ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی گئی، جبکہ زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی کے مقابلے میں پہلا انعام 15 ہزار قطری ریال رکھا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply