بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹروں نے زبان کا آپریشن کروانے آنیوالے ہندو بچے کی ختنے کردیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی سےتعلق رکھنے والےاڑھائی سالہ بچے کے والدین نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ ان کےبچے کو بولنے میں مسئلہ تھا جس کے لیے ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا تھا ، آپریشن کے لیے وہ بچے کو ہسپتال لے کر آئے، بچہ آپریشن تھیٹر سے واپس آیا تو دیکھا کہ بچے کی زبان کا تو کوئی آپریشن نہیں کیا البتہ ختنہ کردی گئی تھی۔ اترپردیش کے وزیر صحت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت سے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدین نے پہلے بتایا تھا کہ بچے کو بولنے میں دقت ہورہی ہے تاہم بعد میں والدین نے کہا کہ بچے کو پیشاب کرنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے، پیشاب درست نہ آنے کا علاج ختنہ کی سرجری تھا لیکن والدین الجھن میں پڑ گئے۔
بچے کا ختنہ کردینے پر ہندو برادری نے ہسپتال کے باہر احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اس سنگین غلطی کے مرتکب ڈاکٹرز کو فوری سزا دی جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں