قوم یوم آزادی بھر پور انداز میں منائے،آرمی چیف

قوم یوم آزادی بھر پور انداز میں منائے،آرمی چیف
کوئٹہ( اپنے نمائندہ سے) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہدا نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے جانیں دیں، قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کے علاوہ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر سول اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کو مؤثر تعاون کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شہدا نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے جانیں دیں، قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے۔اس سے قبل آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں بلوچستان اور خصوصی طور پر کوئٹہ کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply