• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق وین میں سوار افراد پکنک منانے جارہے تھے کہ چڑیا گھر کے قریب سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 مرد 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے، 4 زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت محمد علی، ان کی اہلیہ، محمد سلیم اور ان کے 2 بچے اور بچی شامل ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق وین میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا اور جب فائر بریگیڈ پہنچی تو مشتعل افراد نے فائر ٹینڈر کو بھگا دیا، کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کو وین سے نکالنا شروع کیا، قریب کی مسجد سے پانی لاکر آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد وین جل رہی تھی اور اس میں موجود افراد مدد کے لئے بلا رہے تھے جبکہ پولیس کا کہنا تھا وین میں موجود دونوں سلنڈر صحیح حالت میں ہیں، ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، وین میں آگ لگنے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply