• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 14اگست کوپارٹی جھنڈا لہرانے والے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

14اگست کوپارٹی جھنڈا لہرانے والے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس افسران کو نئی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔ کریک ڈاؤن کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے کارکنوں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا کہا گیا تھا۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی پرچم کسی مقام پر نظر نہ آئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو 9 مئی کے واقعات میں حراست میں لیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے گزشتہ شب بھی 100 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور مطلوبہ شخص نہ ملنے پر قریبی عزیز و اقارب کو تھانے لے جایا گیا ہے۔ بیشتر زیر حراست افراد کو تصدیق کے بعد شخصی ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply