• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہراقتدار میں پنجاب کی حکمرانی کی جنگ، سپریم کورٹ میں سماعت آج، حکومتی اتحاد کا بائیکاٹ

شہراقتدار میں پنجاب کی حکمرانی کی جنگ، سپریم کورٹ میں سماعت آج، حکومتی اتحاد کا بائیکاٹ

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔

گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فل کورٹ کی حکومتی استدعا کو مسترد کر دی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم ووٹ لینے والا وزیراعلیٰ ہے۔

یاد رہے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرتے ہیں، ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، اس کیس میں عدالت کا بائیکاٹ کریں گے۔

حکمران اتحاد کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی عمل میں مداخلت برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم کو تجویز دیں گے اس حوالے سے بھی اصلاحات کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ فل کورٹ کا تھا، یہ مطالبہ آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے وقار کیلئے کیا تھا، یہ کیس پارلیمان سے متعلق ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply