چین نے امریکی بل کو سرد جنگ والی ذہنیت قرار دے دیا

چین نے امریکی سینٹ میں منظورہ شدہ بل کو مسترد کر دیا، کہا کہ بل چین کے معاشی اور فوجی عزائم کے خلاف ہے۔

چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا چین کو دشمن تصور کرنا قابل مذمت ہے۔ امریکا کس طرح ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا ہے، یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے تاہم امریکا کی جانب سے چین کو دشمن تصور کرنا غلط ہے۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ ژاو لیجیان نے کہا کہ امریکی بل سرد جنگ والی ذہنیت اور نظریاتی تعصب سے بھرا ہوا ہے، امریکا کے لیے سب سے بڑٖا خطرہ دوسرے ممالک نہیں بلکہ وہ خود ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین نے ہمیشہ پُرامن ترقی کا راستہ اختیار کیا اور اسی راستے پر گامزن رہے گا۔ چینی قانون سازاسی ہفتے امریکی پابندیوں پر حکمت عملی بنانے کے لیے خصوصی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی سینٹ نے190 ارب ڈالرکے پیکج کی منظوری دی تھی، بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

ٹیلی مواصلات کے آلات، امریکی پیداوار اور تحقیق میں اضافے کے لیے 54 بلین ڈالرز مختص کیے گئے۔ جس میں 2 بلین ڈالرز کی رقم ڈیجیٹل چپس کے لیے دی جائے گی، جس کی پیداوار امریکا میں بڑے پیمانے پر کم ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بل پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم 21 ویں صدی کو جیتنے کے مقابلے میں ہیں اوراب واپس نہیں جا سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply