• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صوبائی خودمختیاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خودمختیاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھے،صوبائی خودمختیاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔منگل کو مزارقائد پر گورنرسندھ عمرا ن اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات جاری ہیں،ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے،جرائم کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ 18ویں ترمیم متفقہ ہے،اسے کسی طورختم نہیں ہونے دیں گے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply