• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جےآئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن:شہباز،حمزہ ،نثارسمیت دیگررہنماءآج طلب

جےآئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن:شہباز،حمزہ ،نثارسمیت دیگررہنماءآج طلب

لاہور:سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں بننے والی نئی جے آئی ٹی نےبیانات ریکارڈ کروا نے کیلئے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، چوہدری نثار سمیت دیگر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 3 جنوری کو بننے والی نئی جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں بننے والی 5 رکنی جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے گزشتہ حکومت کے اہم عہدیداروں کو آج صبح ساڑھے 10 بجے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کئے جانے والوں میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی اور سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی ایس امداد اللہ بسول، سابق ڈپٹی سیکریٹری لاء اینڈ آرڈر نواز گوندل اوراس وقت کے اے ڈی سی ریونیو عرفان نواز کو بھی طلب کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز، 2انسپکٹرز، ایک ایس آئی اور 28 اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے، سیاسی شخصیات کی مسلسل عدم پیشی کے باعث جے آئی ٹی کی کارروائی مسلسل تعطل کا شکار رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply