• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو گئی

انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو گئی

میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بات میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتائی کہ اس وقت فیس بک کو ہر ماہ 2 ارب 96 کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں ۔مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کو روزانہ 2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 3 ارب 70 کروڑ افراد میٹا کی کسی ایک ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے جبکہ ریلز ویڈیوز کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور روزانہ 140 ارب ویڈیوز کو ہماری مختلف ایپس میں دیکھا جاتا ہے۔

مارک زکربرگ کے مطابق ہماری ایپس حالیہ اندازوں سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے کام کررہی ہیں۔

دوسری جانب سہ ماہی رپورٹ میں میٹا کی جانب سے ملے جلے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

مارک زکربرگ نے تسلیم کیا کہ ہمیں کچھ چیلنجز جیسے زیادہ مسابقت، اشتہاری آمدنی میں کمی اور طویل المعیاد سرمایہ کاری سے بڑھتے اخراجات کا سامنا ہے، مگر پھر بھی ہمارا ماننا ہے کہ حالات کافی بہتر ہیں۔

میٹا کی جانب سے 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی۔

جولائی سے ستمبر 2022 کے دوران میٹا کی آمدنی 27.71 ارب ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.5 فیصد کم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے بعد میٹا کے حصص کی قیمتوں میں 19 فیصد سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply