• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • مکالمہ کا جنم دن اور مکالمہ کا فروغ۔۔۔۔ممتاز علی بخاری/مکالمہ سالگرہ

مکالمہ کا جنم دن اور مکالمہ کا فروغ۔۔۔۔ممتاز علی بخاری/مکالمہ سالگرہ

غالباً پچھلے سال جنوری کا مہینہ تھا جب مجھے مکالمہ کے بارے میں علم ہوا،ا س سے پہلے بھی میں مختلف ویب سائٹس پر اردو بلاگ لکھ رہا تھا۔یہ اور بات کہ جتنا پرسکون ہو کر میں مکالمہ فورم کے لیے لکھتا ہوں اتنا کسی اور آن لائن فورم کے لیے نہیں لکھ پایا۔ مکالمہ کا فورم ہر مسلک، فرقہ اور نسل کے اردو پڑھنے اور لکھنے والوں کا گلدستہ بناتا ہے۔ یہاں آپ اپنے آپ کو اجنبی محسوس نہیں کرتے۔ مجھ سمیت کئی نوآموزوں کے لکھنے لکھانے کے عمل میں مکالمہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ مکالمہ ٹیم نے کئی نئے لکھاریوں کی اس طور حوصلہ افزائی کی کہ وہ دیکھتے دیکھتے پختہ کار لکھاری بن گئے۔ میرے کئی دوستوں نے اسی پلیٹ فارم کواپنی آواز بنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میں مکالمہ کی سالگرہ کے موقع پر انعام رانا صاحب اور اسماء مغل صاحبہ کے ساتھ ساتھ مکالمہ کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنا اچھا مثبت سرگرمیوں کا حامل اردو بلاگرز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم بنایا جہاں آپ اپنے دل کی آواز بنا کسی ہچکچاہٹ اور پریشانی کے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اللہ کرے مکالمہ کا یہ گلستان ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔

Facebook Comments

ممتاز علی بخاری
موصوف جامعہ کشمیر سے ارضیات میں ایم فل کر چکے ہیں۔ ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں۔ عرصہ دس سال سےطنز و مزاح، افسانہ نگاری اور کالم نگاری کرتےہیں۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتاب خیالی پلاؤ جلد ہی شائع ہونے جا رہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی سازش کو بے نقاب کرتی ایک تحقیقاتی کتاب" عصمت رسول پر حملے" شائع ہو چکی ہے۔ بچوں کے ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ مختلف اوقات میں بچوں کے دو مجلے سحر اور چراغ بھی ان کے زیر ادارت شائع ہوئےہیں۔ ایک آن لائن میگزین رنگ برنگ کےبھی چیف ایڈیٹر رہے ہیں.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply