پنڈلیوں کا درد ایک عام بیمار ی ہے جو ہر دوسرے انسان کو ہو جاتی ہے، البتہ وجوہات مختلف ہوتی ہیں ، ڈاکٹر مختلف وٹامن کی کمی کی تصدیق کر کے انہیں ملتی وٹامن گولیاں تھما دیتے ہیں، دراصل جب ٹانگوں میں درد ہوتا ہے تو رگیں کھنچ جاتی اور نیلی پڑ جاتی ہیں۔ یہ جلد کی سطح پر ظاہر ہوجاتی ہیں۔ ان کا تعلق اندرونی گہری رگوں سے بھی ہوتا ہے۔ ٹانگوں میں درد عموماََ عمر کی زیادتی، ورزش نہ کرنے، زیادہ دیر تک کھڑے رہنے یا موٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنے سے خون رگوں میں جمع ہونے اور دبائو بڑھنے لگتا ہے۔ دس یا پندرہ منٹ بعد جب بھی موقع ملے، بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کو اٹھاکر پھیل الیں، تاکہ رگوں میں خون جمع نہ ہو۔ بلیک بیری، رس بھری اور سٹرابیری میں فلیوونانڈز (Falvonoids) ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے خون کی نالیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ٹانگوں کی رگیں پھولنے کا بھی ان سے ازالہ ہو جاتاہے۔ رات کے کھانے کے بعد یا صبح ناشتا کرنے کے بعد تھوڑی سی بیریاں ضرور کھائیے۔ جب آپ زیادہ دیر کے لئے ساکت بیٹھے ہوں تو اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا اٹھا لیں، تاکہ رگوں میں خون نہ جمنے پائے۔ ٹانگیں اٹھانے پر خون کی روانی میں اضافہ ہو جاتاہے۔ اگر آپ کا وزن بڑھ گیا ہے تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا جسم خوب صورت دکھائی دے گا، بلکہ ٹانگوں میں خون کی روانی میں اضافہ بھی ہوجائے گا اور رگیں بھی نہیں پھولیں گی۔ اونچی ایڑیوں والے سینڈل یا جوتے پہننے سے شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور دل کو واپس خون نہیں پھینک پاتیں ۔ چنانچہ ہمیں بغیر اونچی ایڑیوں کے سینڈل اور جوتے پہننے چاہئیں۔ شاہ بلوط کے درخت سے جو بیج حاصل کئے جاتے ہیں، انہیں کھانے سے ٹانگوں کی رگوں کا سوجنا ختم ہو جاتاہے۔ ہارورڈ میڈیکل سینٹر کے تحقیق کاروں نے ان ہزاروں افراد کا مطالعہ کیا جن کی ٹانگوں میں کھنچائو پیدا ہوجاتا تھا اور رگیں نیلی پڑ جاتی تھیں۔ انہیں جب شاہ بلوط کے درخت کے بیج کھلائے تو ان افراد کی ٹانگوں کا ورم نصف کے قریب کم ہوگیا اور کھنچائو میں کمی واقع ہوگئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں