• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

امریکی شہر ڈیلاویئرمیں چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال لیاگیا۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔بائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply