• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی آئی اے حج آپریشن،حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہوگی

پی آئی اے حج آپریشن،حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہوگی

کراچی:پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن آج سے شروع ہورہا ہے،حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آٖغاز27 اگست آج بروز پیرسے ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی، سول ایوی ایشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی حج پروازیں پی کے3006کراچی اور پی کے3002اسلام آباد پہنچیں گی جن کے ذریعے 700 سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

لاہور کیلئے پہلی حج پرواز منگل کی صبح7بجے لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی، کراچی کیلئے پہلی حج پرواز پی کے3006کو پی آئی اے کے چیف فلائٹ آپریشن آفیسر کیپٹن عذیر خان آپریٹ کریں گے جو کہ بعد از حج آپریشن کی نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ سے 225خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی۔

پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیاں نے پی آئی اے حج ٹیم کے ارکان کو بعد از حج آپریشن کے دوران وطن واپس آنے والے حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

دوسری جانب جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے ہیں تاکہ حجاج کرام کو وطن واپسی کے حوالے سے کسی دشواری کاسامنا کرنا نہ پڑے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی آئی اے68ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد لاہور،کراچی ،پشاور، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد پہنچائے گی، بعد از حج آپریشن کا اختتام25ستمبر کو ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply