اسلام آباد:احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
پیرکو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبرٹو کے جج ملک ارشد سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شدپ ریفرنسزکی سماعت کررہے ہیں۔
اس سلسلے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چوتھی بار اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچایا گیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
احتساب عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب دونوں ریفرنسز نمٹانے سے متعلق ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا جبکہ بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئلے سپریم کورٹ کو لکھا گیا یہ پانچواں خط ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں