زلزلےکا خدشہ: کوئٹہ میں بڑی پابندی عائد

زلزلےکے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 2 روز کے لیےکان کنی پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ضلع میں 2 روز کے لیے کان کنی پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانےکی اجازت نہیں ہوگی، 2 روز کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری کان مالک یا ٹھیکیدار پر ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ 2 روز کے دوران زلزلے کے خدشے پرکان کنی پرپابندی لگائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 یا اُس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply