تحریک انصاف نے پنجاب کی 23رکنی کابینہ کا اعلان کردیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جو کہ وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئے جہاں امیدواروں سے سوال جواب کئے گئے،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

مشاورت کے بعد پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا اور اراکین کو ان کے محکمے بھی سونپ دیئے گئے۔

علیم خان کو پنجاب کا سینئر وزیر بنایا گیا ہے اور انہیں بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

راجہ بشارت کو لاء پارلیمانی افیئرز، تیمور خان کو یوتھ افیئراور اسپورٹس، مراد رؤس کو اسکول ایجوکیشن، انصر مجید نیازی کو لیبراینڈ مین پاور کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔

حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشنز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ، فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات اینڈ کلچر، میاں محمود الرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کے قلمدان دیئے  گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دریں اثنا حسنین دریشک، ملک نعمان لنگڑیال، محمد انو، چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے جبکہ محمد اکرم چوہدری کو وزیر اعلی پنجاب کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply