عید قربان۔۔۔۔ اے وسیم خٹک

دونوں بچے عید الاضحی کی نماز پڑھنے کے بعد گھر آئے ـ اور اپنی ماں سے پوچھنے لگے۔۔

ماں گوشت کب تک آجائے گا ـ ؟

اُس کی ماں پریشانی کا شکار تھی کیونکہ وہ جس محلے میں رہتی تھی وہاں کوئی عید کے دن بھی گوشت تقسیم نہیں کرتا تھا سب گوشت کو فریزر میں سٹور کرتے تھے ـ اور پھر ہفتوں تک استعمال کرتے تھےـ ۔۔

ماں نے بچوں کی جانب دیکھا اور کہا بیٹا خدا اس دفعہ رحم کرے گاـ

بچوں نے حیرت سے ماں کی جانب دیکھا اور یک زباں ہوکر پوچھا ماں وہ کیسے!

تب ماں نے جواب دیا کہ علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہورہی ہے اور مشکل ہے کہ لوگ گوشت کو اسٹور کرسکیں ـ اس لئے اس سال مسور کی دال کی بجائے گوشت کی ہانڈی پکے گی ـ ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وہ یہی باتیں کر رہے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی اور پھر گھر میں ایک ہفتے تک گوشت کی بساند چلتی رہی اور وہ عید قربان مناتے رہے۔۔

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply